لاہور + فیروزوالا + کوٹ رادھا کشن + بھوئے آصل (نامہ نگاران + نمائندہ نوائے وقت) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے ڈیفنس سی کے علا قہ میں حا جی زاہدکے گھرگھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پریرغمال بنا کر8 لاکھ روپے مالیت ،شما لی چھا ئو نی کے علا قہ میںسلیم رشید کے گھر سے 6لاکھ روپے مالیت،ما ڈل ٹائون میں سبحا ن کے گھر سے5 لاکھ روپے ما لیت ،اکبر ی گیٹ کے علا قہ میںفر حا ن کے گھر سے 3لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان، گوالمنڈی میں آفتاب اور اس کی فیملی سے 4لاکھ روپے مالیت، گجر پو رہ عاصم اور اس کی فیملی سے3لاکھ روپے مالیت، با دامی با غ میںشہز اداور اس کی فیملی سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت ،کو ٹ لکھپت کے علا قہ میں نعما ن اور اس کی فیملی سے ایک لاکھ روپے مالیت ،ستو کتلہ کے علا قہ میںسر فر از اور اس کی فیملی سے 98ہزارروپے مالیت کی نقدی ، طلائی زیورات اورموبائل فون،شمالی چھائونی کے علاقہ الفیصل ٹائون میں ظہور کے چاولوں کے سٹور میں گھس کر ملازمین کو یرغمال بنا کر اڑھائی لاکھ روپے اور لائسنسی بندوق ،مغلپو رہ میں ظہیر عباس سے ایک لاکھ 62ہزارروپے،وحدت کالونی میں نعمان سے ایک لاکھ روپے، اسلام پو رہ میں عابد سے 40ہزارروپے اور موبائل فون،سند ر میںشہر وز سے40ہزار روپے،لٹن روڈ میں عاطف سے 35 ہزار روپے اور موبائل فون،جنوبی چھائونی میں جنید سے 21ہزارروپے اور موبائل فون، لٹن روڈ میں حسان سے 16ہزارروپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے ۔چوروںنے غا لب ما رکیٹ میںسے نوازش ،ما ڈل ٹائون میں سے منیر،گو المنڈی میںسے منظور کی کاریں جبکہ مغلپو رہ میں سے شریف،اقبال ٹائون میں افتخار،ستوکتلہ میں مصطفی،جنوبی چھائونی میں سہیل،لوئرمال میں انس،یکی گیٹ میں غلام رسول،غالب مارکیٹ میں سے شکیل کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ بنک سے رقم لے کر آنے والے شہری فیصل احمد کی گاڑی کو ڈاکوئوں نے روک کر لوٹ لیا۔ ڈاکو تقریباً پانچ لاکھ روپے کی رقم اور موبائل چھین کر لے گئے۔ ڈاکوئوں نے ناصر شاہ اور قدیر احمد کو روک کر لوٹ لیا۔ ڈاکو ہزاروں کی نقد رقم اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔ ریلوے ڈرائی پورٹ پر مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک دوسرا فرار۔ گذشتہ روز خطرنا ک ڈاکو جمیل عرف جیلو جو کہ پولیس کو 20 سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا اور علاقے میں دہشت کی علامت بنا ہوا تھا اپنے ساتھی ڈاکٹر لیاقت عرف لیاقو کے ہمراہ بھائی پھیرو روڈ کی طرف سے کوٹ رادھاکشن آرہا تھا کہ پولیس ناکہ پر اُسے رُکنے کا اشارہ کیا گیا تو ریلوے سٹیشن نیلوفر گودام کے قریب اُنہوںنے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی۔