اوئے اور گالی گلوچ کی سیاست عمران نے شروع کی: رانا ثنا

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) صوبائی وزیر قانو ن و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے عین مطابق عمل ہورہا ہے، کہ بد تمیزی گھٹیاکلچر تحر یک انصاف کے ذریعے پار لیمنٹ اور دیگر فورمز پر داخل ہو رہا ہے ‘ جو بھی غیر قانونی سر گرمیوں میں ملوث ہوگا گرفتار کیا جائے گا ‘پاکستان کی ریاستی پالیسی واضح ہے تحریک آزادی کی حمایت اخلاقی اور سفارتی سطح پر کرتے ہیں اور ہماری زمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی،‘حافظ سعید کی تقریر اس پالیسی سے مطابقت نہیں رکھتی۔ریلو کٹے اور پھٹچر کاجو تعارف عمران خان نے دیا وہ معزز ہے ‘ نعیم الحق نے کانیں اور جنگلات لکڑی چوری کی ہے ہر کنٹریکٹ میں فرنٹ مین پنجاب سے ہیں‘کے پی کے وزیر اعلی پختون بھائیوں کے ا یشو کو بھڑکانا چاہتے ہیں وہ خاص کمیونٹی سے متعلق خوف میں مبتلا کرکے ووٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں ‘ اگر کوئی جرائم پیشہ شخص ہو تو اس کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت ہی مقدمہ دائر ہو گا ، گزشتہ دو سالوں میں 1572670 مشکوک افراد سے تفتیش کی گئی ، حافظ محمد سعید کو کسی دہشت گردی واقعہ میں ملوث ہونے کی بناء پر نہیں بلکہ کشمیر پر ریاستی پالیسی سے انحراف کرنے پر نظر بند کیا گیا ہے، پیپلزپارٹی کے کارکن کا قتل دیرینہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ ہے ، ملزمان کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، پاکستان کی سیاست میں اوئے اوئے اور گالم گلوچ کی سیاست عمران خان نے شروع کی۔ انہو ں نے کہا کہ 13فروری2017 ء تا 12 مارچ 2017ء تک 2036 سرچ آپریشن کیے گئے، جس میں 2542 محلے سرچ کیے گئے ، 85187 مشکوک افراد سے تفتیش کی گئی۔ 17دہشت گرد مارے گئے1371 افراد گرفتار کیے گئے، 544 کے خلاف کیس رجسٹرڈ کیے گئے ، 429 برآمدگیاں ہوئیں ، 476 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے جن میں 539 مشکوک افراد سے تفتیش کی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن