الیگزینڈریا (صباح نیوز) پاکستان سے قیمتی نوادرات امریکہ سمگل کرنے کے مجرم قرار دیئے جانے والے پاکستانی نژاد امریکی شہری کو امریکہ کی وفاقی عدالت20 برس قید کی سزا سنا سکتی ہے۔ امریکی ریاست ورجینیا کے مشرقی ضلع میں امریکی اٹارنی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق نیو میکسیکو سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ اعجاز خان کو5 مئی کو سزا سنائی جائے گی۔ الیگزینڈریا کی عدالت میں پیش کیے گئے شواہد کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی شہری اعجاز خان قدیم نوادرات امریکہ سمگل کرنے کی سازش میں ملوث ہے۔ سمگل کیے گئے نوادرات میں قدیم مٹی کے برتن اور کانسی کے ہتھیار شامل ہیں۔
امریکہ :قیمتی نوادرات کی سمگلنگ میں پاکستانی شہری کو 20سال قید کی سزا
Mar 14, 2017