نوازشریف پاکستان کو درست سمت میں لے جارہے ہیں‘ انکے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئیں بانی ہندو ری پبلکن اتحاد سُلبھ ساحل کمار

Mar 14, 2017

نئی دہلی(آن لائن) ہندو ریپبلکن اتحاد کے بانی سُلبھ ساحل کمار نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان کو درست سمت کی طرف لے جا رہے ہیں ‘ اسکے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئیں اگر دہشت گردانہ سرگرمیوں کا خاتمہ ہوجاتا ہے تو دنیا محفوظ تر ہوجائے گی بھارت اور پاکستان کے تعلقات اچھے ہوجائیں گے۔بھارتی اخبار ’’فنانشنل ایکسپریس‘‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی بھارتی ڈونرسلبھ ساحل کمار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف بھارت کی طرح اپنے ملک کو ترقی یافتہ بنانے اور دہشت گردی سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بہت واضح ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کے حوالے سے دوہرا معیار نہیں اپنائیں گے۔

مزیدخبریں