انتہاپسندی کی روک تھام، برطانیہ کا خطیبوں کو انگریز ی میں خطبہ دینے کا پابند بنانے پر غور

Mar 14, 2017

لندن(این این آئی) برطانیہ میں انتہاپسندی کی روک تھام کیلئے مساجد کے خطیبوں کوخطبہ انگلش میں دینے کا پابندکرنے پرغورکیا جارہا ہے۔کاؤنٹر ٹیررازم ٹاسک فورس مساجد کے پیش اماموں کوانگلش میں بات چیت کرنے کی ہدایت جاری کرے گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزراء سمجھتے ہیں کہ اگرامام صاحبان انگریزی میں گفتگوکریں گے تو ان کیلئے معتقدین کوانتہاء پسندی کی جانب مائل کرنا مشکل ہوگا تاہم انسداد انتہاپسندی کی نئی حکمت عملی کے تحت غیرملکی پیش اماموں کیلئے ویزاقوانین سخت کئے جائینگے اور انہیں مساجد میں انگریزی میں گفتگو کرنے کیلئے کہا جائیگا۔مساجد کے غیرملکی پیش اماموں کیلئے لائسنسنگ قواعد کوبھی سخت کیاجائے گا۔ وزرا کا کہنا ہے کہ زبان سے متعلق نئے قواعد سے اسلامی انتہاپسندی سے نمٹنے میں مدد ملے گی ۔ایک تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں دہشت گردی میں ملوث بیشترافراد کاتعلق برمنگھم اورلندن سے پایا گیا ہے۔

مزیدخبریں