گوجرانوالہ: ڈاکٹر کی مبینہ غفلت، لاء کا سٹوڈنٹ جاں بحق‘ قلعہ دیدار سنگھ سے مغوی برآمد

گوجرانوالہ + قلعہ دیدار سنگھ (نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے لاء کا سٹوڈنٹ جاں بحق ہو گیا۔ متوفی کے بھائی نے ایم ایس کو کارروائی کیلئے درخواست دیدی۔ بتایا گیا ہے کہ چمن شاہ کا رہائشی لاء کا سٹوڈنٹ رشید افضل کو طبعیت ناساز ہونے کے باعث طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال لایا گیا تو رشید افضل جاں بحق ہو گیا۔ متوفی کے بھائی اشرف نے ایم ایس کو تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ ڈاکٹر حسیب نے اس کے بھائی کو چیک کرنے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لینے کے بعد گھر بجھوا دیا۔ جب وہ رشید کو لیکر جارہے تھے کہ وہ دم توڑ گیا۔ایک ماہ سے زنجیروں میں جکڑا مغوی پولیس نے بازیاب کروا لیا۔ بھاگنے کی کوشش کرنے پر ملزمان نے مغوی کے سر بھنویں اور مونچھیں مونڈ دیں۔ عالم چوک چوکی پولیس نے محلہ یوسف پورہ کے ایک مکان پر چھاپہ مار کر ایک ماہ سے زنجیروں میں جھگڑے 25 سالہ محمد عمر ساکن نارنگ منڈی کو بازیاب کروا لیا۔ مغوی نے میڈیا کو بتایا کے ملزم شاہد اور اس کے ساتھیوں نے مجھے اور میری بیوی راشدہ کو ایک ماہ قبل گن پوائنٹ پر اغوا کیا اور اس گھر میں لاکر دونوں کو الگ الگ کمروں میں زنجیروں میں جکڑ دیا اور ملزم شاہد میری بیوی سے زیادتی بھی کرتا رہا۔ گزشتہ رات ہم نے بھاگنے کی کوشش کی میری بیوی راشدہ بھاگنے میں کامیاب ہو گئی جبکہ میں دوبارہ پکڑا گیا۔ جس پر شاہد اور اس کے ساتھیوں نے ڈنڈوں سے مجھے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور میرے سر کے بال مونچھیں اور بھنویں مونڈ دیں۔ تاہم عالم چوک چوکی پولیس نے ملزم شاہد کو گرفتار کر لیا جبکہ اسکے دیگر ساتھی فرار ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...