تھرپارکر: وڈیرے کی قید میں زنجیروں سے بندھی خاتون بازیاب

Mar 14, 2017

تھرپارکر (آئی این پی ) تھرپارکر کے علاقہ چھاچھرو میں پولیس نے کارروائی کر کے وڈیرے کی قید میں زنجیروں سے بندھی خاتون بازیاب کرا لی۔ سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر چھاچھرو اور مبارک پولیس نے کارروائی کی جس میں ایک ماہ سے وڈیرے کے پاس قید خاتون پٹھانی بھیل بازیاب کر لی گئی۔ وڈیرے نے خاتون کو زنجیروں سے باندھ رکھا تھا۔ خاتون کی بازیابی کے دوران وڈیرے کے ساتھیوں کا پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ پولیس نے یہ کارروائی متاثرہ خاتون کی ساس کے عدالت سے رجوع کرنے کے بعد عدالت کے حکم پر کی۔ 

مزیدخبریں