احمد یار (صباح نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں دریائوں سے متعلق آگاہی کا دن آج 14 مارچ بروز منگل کو منایا جائیگا۔ اس دن کے منانے کا مقصد زیر سمندآبی حیات کو بچانے اور ماحولیات کوآلودگی سے بچانے کے حوالے سے عوامی شعور اُجاگر کرنا ہے۔ دریائوں کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میں سیمینارز اور تقاریب کا اہتمام کیا جائیگا جس میں مقررین دریائوں کے پانی اور آبی حیات کو محفوظ بنانے کیلئے آگاہی فراہم کرینگے۔