سی پیک، توانائی کے منصوبے، وزیراعظم نے قوم کو خوابوں کی تعبیر دیدی: صدیق الفاروق

مدینہ منورہ (جاوید اقبال بٹ) پاکستان کی تاریخ میں اگر کسی سیاسی قیادت کا "اقتصادی" ویژن ہے تو وہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا ہے۔ خواہ 1990 کا دور حکومت یا موجودہ دور خواہ ایٹمی دھماکہ، موٹر وے، معشیت، سی پیک کا منصوبہ، توانائی، زراعت ہو اس میں نواز شریف نے عوام کے خوابوں کی تعبیر دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار متروکہ وقف املاک کے چیئرمیں صدیق الفاروق سے خصوصی نشست میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کہ بعد روضہ رسول پر حاضری کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مزید کیا کہ بدقسمتی سے تحریک انصاف کے چیئرمیں نے ملک میں پیلے انتخاب میں دھاندلی کا الزام پھر 126دن کا دھرنا، اور اسلام آباد لاک ڈاون نے معشیت کو نقصان پہنچایا ہے۔ پوری دنیا میں اقتصادی زوال کا دور کے باوجود پاکستان کی معیشت مستحکم ہوئی ہے۔ دہشتگردی کیخلاف 80 فیصد کامیابی مل گئی۔ 

ای پیپر دی نیشن