ریاض (آئی این پی+ صباح نیوز+ رائٹرز) سعودی نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے امریکہ چلے گئے۔ شہزادہ محمد بن سلمان کی یہ ڈونلڈ ٹرمپ سے پہلی ملاقات ہو گی۔ بیان میں کہا گیا کہ سعودی نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ امریکہ جمعرات سے شروع ہو گا۔ خیال رہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان سعودی عرب کے وزیر دفاع بھی ہیں۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق امریکہ روانگی سے قبل شہزادہ محمد بن سلمان نے سٹی گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مائیکل کورماٹ سے بھی ملاقات کی اور ان سے سعودی عرب اور دنیابھر میں سرمایہ کاری کے موقعوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ سفری پابندی کے حکمنامے کو واشنگٹن ریاست بھی چیلنج کریگی۔ ماحولیاتی کارکنوں نے کیلیفورنیا میں ٹرمپ کا گولف کورس تباہ کر دیا۔ ٹرمپ نے کہا وائٹ ہا¶س میں وفد سے ملاقات میں کہا ریپبلکن کا ہیلتھ پلان جو اوباما کے ہیلتھ کیئر بل کی جگہ لے گا سے سستا علاج ملے گا، شہری جس ڈاکٹر سے چاہیں علاج کرا سکیں گے۔ منصوبے پر عملدرآمد میں 2 برس لگیں گے۔ ادھر ٹرمپ کی جرمن چانسلر مرکل سے ملاقات 17 مارچ تک ملتوی کر دی گئی اس کی وجہ موسم بتائی جاتی ہے۔ امریکہ اور چین مابین سرد تعلقات کی برف پگھلنے کا امکان، ٹرمپ فلوریڈا میں چینی ہم منصب کی میزبانی کرنے کے خواہاں ہیں۔ دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ چین کے ساتھ حل طلب مسائل کی فہرست مرتب کرنے میں مصروف ہیں جن میں شمالی کوریا اور تجارتی مسائل سرفہرست ہیں جبکہ چینی صدر شی چن پھنگ ٹرمپ کی تجارتی دھمکیوں بارے فکرمند دکھائی دیتے ہیں۔ چینی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگلے ماہ فلوریڈا میں ہونے والے اجلاس میں اپنے چینی ہم منصب کی میزبان کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وائٹ ہا¶س کے مطابق چینی صدر شی چن پنگ کے دورے کی پلاننگ کر رہے ہیں۔