راولپنڈی (آن لائن) ضلع کچہری راولپنڈی میں 14سالہ لڑکی کے اغوا کے مقدمہ میں کچہری اس وقت میدان جنگ بن گئی جب مقدمہ کے مدعی مو ملزمان کے ساتھ ان کے وکلا بھی آپس میں گتھم گتھا ہو گئے لاتوں اور گھونسوں کی بارش اور دوطرفہ تشدد سے فریقین کے وکلا کے یونیفارم بھی پھٹ گئے جبکہ اسی دوران عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر مقدمہ میں نامزدایک ملزمہ کمرہ عدالت سے فرار ہو گئی جبکہ پولیس نے2 خواتین کو موقع سے گرفتار کر لیا۔ تھانہ رتہ امرال میں مقدمہ اغوا کی۔ پولیس مغویہ کا بیان ریکارڈ کروانے کیلئے ضلع کچہری پہنچی تواسی دوران مدعی پارٹی بھی پہنچ گئی اور کچہری پارکنگ میں دونوں پارٹیاں اور انکے وکلا ایک دوسرے پر حملہ آور ہو گئے۔ ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا بتایا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کررئیسہ اور صبا کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے کیس کے مرکزی ملزم خاور اور عدنان ولد سلطان بٹ اس کیس میں پہلے ہی سے گرفتار ہیں جبکہ ایک ملزمہ نسرین عبوری ضمانت پر تھی جو علاقہ مجسٹریٹ رتہ امرال نے منسوخ کردی جو بھی موقع سے فرار ہوگئی۔