جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے مکمل

Mar 14, 2017

لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) جونیئر ٹینس نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کے تیسرے روز مختلف ایج گروپس کے سیمی فائنلز مقابلے مکمل ہوئے۔انڈر 18 بوائز سیمی فائنل میں حافظ ارباب نے مصطفی علی، احمد اسجد نے محمد سید کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ انڈر 16 کے پہلے سیمی فائنل میں احمد کامل نے عبدالسمیع، صمد اریجو نے سیف العزیز کو، شمزہ طاہر نے شعیل طاہر کو، عبدالحنان خان نے بلال عاصم کو، فیضان فیاض نے حمزہ جواد کو ہرا کر سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ انڈر 10 کے پہلے سیمی فائنل میں ابوبکر طلحہ نے علی جواد کو جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں احتشام ہمایوں نے اسماعیل احمد کو ہرا دیا۔

انڈر 12 کے پہلے سیمی فائنل میں بلال عاصم نے زریاب خان کو دوسرے سیمی فائنل میں حسن علی نے ماہا سید کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

مزیدخبریں