لاہور آرٹس کونسل کے زیراہتمام صوفی میوزک صدائے درویش کا انعقاد کل ہو گا

Mar 14, 2017

لاہور(کلچرل رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام صوفی میوزک صدائے درویش کا انعقاد کل الحمرا ہال نمبر 2میں شام 7بجے ہو رہا ہے ۔جس میں ملک کے نامور گلوکار نایاب علی خان ، انعام علی خان ، فیضان علی خان ، چاند خان ، سورج خان ،تحسین سکینہ، تیمور افغانی اور خادم وارثی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

مزیدخبریں