پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر کے زیراہتمام سات روزہ میلہ بہاراں شروع

لاہور(کلچرل رپورٹر)پنجاب حکومت کی ہدایت پرپنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈکلچر کے زیراہتمام سات روزہ میلہ بہاراں گزشتہ روزپنجابی کمپلیکس میں شروع ہوگیاجس کاافتتاح صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں بہاربیگم، نشو بیگم ،مسرت شاہین ،علی اعجاز،غلام محی الدین، فیصل رحمن، راشد محمود،گلوکارشوکت علی،راحت ملتانیکر، محمداعظم خان،کیپٹن عطا محمد خان، چودھری محمدآصف ،ڈاکٹرصغریٰ صدف، سعید خان، نوید بخاری، فلمسازچودھری اعجازکامران،چودھری ارشد وڑائچ اوربہت سی دوسری فلمی شخصیات نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...