اسلام آباد (پ ر) سپریم شیعہ علماءبورڈ کے سرپرست اعلیٰ وتحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سیدحامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ ذات مصطفی سے وفا کا تقاضا ہے کہ شان رسالت میں قلمی ہی نہیں عملی توہین کا سلسلہ بھی بند کروایا جائے۔ نواسی رسول حضرت زینبؓ کے بعد حضرت سکینہ بنت الحسینؓ کے مزار پر دہشت گردی استعماری ایجنٹوں کی کارستانی ہے۔ رسول کی بیٹیوں کے مزارات پر مسلسل حملے ناموس رسالت کی توہین ہے جس پر مسلم حکمرانوں اور عالمی اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔
شان رسالت میں قلمی اور عملی توہین کا سلسلہ بند کرایا جائے: آغا حامد موسوی
Mar 14, 2017