دھرنا گروپ کی ہر سازش نا کام رہی وعدے پورے کرینگے:شہباز شریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب حکومت نے موٹر بائیکس ایمبو لینس سروس کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے اوروزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے لاہور سمیت پنجاب کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں موٹربائیکس ایمبولینس سروس کے اجراء کی منظوری دیدی ہے۔ ٖوزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ لاہور سمیت صوبے کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرزمیں موٹربائیکس ایمبولینس سروس کا اجراء کیاجارہا ہے اوراس سلسلے میں900 موٹر بائیکس پر مشتمل نئی ایمبولینس سروس کے اجراء کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے جبکہ موٹربائیکس ایمبولینس سروس کیلئے 900 میڈیکل ٹیکنیشن بھرتی کئے جارہے ہیں۔ موٹربائیکس ایمبولینس سروس گنجان آباد علاقوں میں ہنگامی صورتحال میں خدمات کی فراہمی کیلئے موثر کردار ادا کرے گی۔ موٹربائیکس ایمبولینس سروس کا دائرہ کارمرحلہ وارپنجاب کے ہرشہر تک بڑھایا جائے گا۔ موٹربائیکس ایمبولینس سروس کے اجراء کے ساتھ موبائل ورکشاپس بھی بنائی جائیںگی۔ موٹربائیکس ایمبولینس سروس وہاں بھی پہنچ سکے گی جہاں عام ایمبولینس نہیں جاسکتی اوریہ موٹربائیکس ایمبولینس سروس سٹیٹ آف دی آرٹ ہوگی۔ لاہور ڈویژن میں 300، راولپنڈی100، ملتان 100، گوجرانوالہ 100،فیصل آباد 100، بہاولپور50، ڈی جی خان50، سرگودھا 50 اور ساہیوال میں50 موٹر بائیکس ایمبولینس چلائی جائیں گی۔ علاوہ ازیں ماڈل ٹائون میں مسلم لیگ ن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت قومی وسائل امانت سمجھ کر دیانت داری کے ساتھ عوام کی فلاح و بہبود پر صرف کر رہی ہے اور وسائل کا درست، بروقت اورشفاف استعمال یقینی بنا کر غریب قوم کے اربوں روپے بچائے گئے ہیں جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ عوام کی فلاح و بہبود کے ہر منصوبے پر پیش رفت کی ذاتی طو رپر نگرانی کر رہا ہوں اور ہماری حکومت نے ہر منصوبے میں شفافیت اور اعلیٰ معیار یقینی بنانے کیلئے تھرڈ پارٹی آڈٹ کا جامع نظام متعارف کرایا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے اپنے دور میںعوام کو درپیش مسائل کے حل پر کوئی توجہ نہیں دی بلکہ مجرمانہ چشم پوشی کرکے عوامی مسائل میںمزید اضافہ کیا۔اسی طرح دھرنا گروپ نے بھی عوام کی ترقی اور خوشحالی کا سفر روکنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور باشعور عوام کی تائید و حمایت سے دھرنا گروپ کی ہرسازش ناکام رہی اور پاکستان آگے کی جانب بڑھتا رہا۔ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور 2018ء کے عام انتخابات سے قبل عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پاکستان کے سابق مایہ ناز بلے بازظہیر عباس کے والدکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...