لاہور(لیڈی رپورٹر)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ قوموں کی تقدیر بدلنے کے لئے وہاں کے شاعروں، مفکروں، فلاسفروں اور آرٹسٹوں کا کردار انتہائی اہم رہا ہے ، ان کے نظریات، خیالات اور شاعرانہ کلام سے انسانوں کے ذہنوں کی نہ صرف آبیاری ہوئی بلکہ تاریخ نے ان نامور ہستیوں کے کارہائے نمایاں کو سنہرے حروف میں لکھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایران کے مشہور شاعر ”فردوسی طوسی“ کے حوالے سے منعقدہ تین روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن سید علی رضا گیلانی نے کہا کہ ایران اور پاکستان گہرے دوست ممالک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں شاعروں کو بے پناہ تکریم حاصل ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر نے سپاسنامہ میںکہا کہ فردوسی اورشےخ سعدی اگر پاکستان مےں مقبول ہےں تو علامہ محمد اقبال کے اشعاراےرنےوں کو ازبر ہےں۔ قونصل جنرل بنی اسدی نے کہا کہ لاہور کالج فار وےمن ےونےورسٹی مےںہمارا بھرپور تعاون جاری رہے گا۔
قوموں کی تقدیر بدلنے میں شاعروں‘ مفکروں اور آرٹسٹوں کا اہم کردار رہا ہے: رفیق رجوانہ
Mar 14, 2017