لاہور( خصوصی نامہ نگار)جماعۃ الدعوۃ سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمان مکی نے کہا ہے کہ بیرونی قوتیں نوجوان نسل کے دل و دماغ سے نظریہ پاکستان کھرچنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔کلمہ طیبہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آنے والے ملک کو سیکولر بنانے کیلئے کروڑوں ڈالر خرچ کئے جارہے ہیں۔ تحفظ نظریہ پاکستان کے حوالہ سے چاروں صوبوں و آزاد کشمیر میں بھرپور مہم جاری ہے۔ 23مارچ تک ہر شہر میں بڑے پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان لاالہ الااللہ کی جاگیر ہے۔جماعۃ الدعوۃنظریہ پاکستان مہم کے ذریعہ ملک بھر میں اتحادویکجہتی کی فضا پیدا کرے گی۔ پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے منشو الگ الگ ہو سکتے ہیں لیکن نظریہ سب کا ایک ہونا چاہئے۔ نظریہ پاکستان کی تحریک کو گلی، محلے کی سطح پر اجاگر کیا جائیگا۔