مراد سعید اور جاوید لطیف کو الیکشن کمیشن ہی سزا دے سکتاہے، شیخ رشید کو قیاس آرائیوں پر شرم آنی چاہیے: رانا ثناء اللہ

Mar 14, 2017 | 20:24

ویب ڈیسک

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا پی ٹی آئی کا ہمیشہ سے میں نہ مانوں کا رویہ رہا، دونوں اراکین کی سزا  سپیکر کے اختیار میں نہیں، مراد سعید اور جاوید لطیف کو الیکشن کمیشن ہی سزا دے سکتاہے اگر پی ٹی آئی چاہتیی ہے تو جاوید لطیف کے خلاف ریفرنس دائر کرے، ہم بھی مراد سعید کے خلاف لاسکتے ہیں، جاوید لطیف کی سزا سے زیادہ مراد سعید کی سزا ہونی چاہئے، عمران خان بھی دوسروں کی عزت اچھالتے ہیں، جاوید لطیف نے باقاعدہ معافی مانگ لی تو پی ٹی آئی بڑے دل کا مظاہرہ کرے۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا حسین حقانی کی گفتگو کے تانے بانے یوسف رضا گیلانی سے ملتے ہیں حسین حقانی کی باتیں ردی کی ٹوکری میں نہیں پھینکی جا سکتیں، بلاول بھٹو ملتان کے اسٹیڈیم میں جلسہ کرناچاہیں تو اجازت مل سکتی ہے لیکن سیکیوٹی کے باعث کھلے میدان میں جلسہ کی اجازت نہیں،
شیخ رشید کو قیاس آرائیوں پر شرم آنی چاہئے ،اب شیخ رشید بھی سمجھ گئے کہ الیکشن 2018میں ہی ہوں گے۔

مزیدخبریں