راولپنڈی: گاڑی چھیننے میں مزاحمت پر آن لائن ٹیکسی ڈرائیور قتل

Mar 14, 2018

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آباد میں تعلیم یافتہ ڈرائیور کے بعد راولپنڈی میں تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں بھی آن لائن ٹیکسی سروس کا نوجوان ڈرائیور قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے نعش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دی۔ پولیس نے بتایا کہ 22 سالہ سجاول امیر سکنہ بھکر نے رات گئے راولپنڈی میں دیوانہ خاص کے علاقے سے رائیڈ بک کی۔ جب گاڑی لاکھوا کے قریب پہنچی تو سواریوں نے گاڑی چھیننے کی کوشش کی اس دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے سجاول کو زخمی کر دیا، اسے ہسپتال لایا گیا لیکن وہ دم توڑ گیا۔ مقتول سجاول کی نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی جو اسے لے کر بھکر روانہ ہو گئے۔ پولیس مقتول کی رائیڈ اور کال کرنے والے کے فون کا ڈیٹا حاصل کر رہی ہے تاکہ تفتیش کی جا سکے۔

مزیدخبریں