کنٹرول لائن کشیدگی پر تشویش ، پاکستان ، بھارت مذاکرات سے مسائل حل کریں : سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک (آن لائن) پاکستان اور بھارت کی سرحدی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گیوئیٹرس نے دونوں ممالک سے کہا ہے کہ وہ انتہائی ضبط کا مظاہرہ کریں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں پاکستان اور بھارت پر زور دیا گیا وہ باہمی طور پر مذاکرات کریں۔ انہوں نے کہا سرحدوں پر پرتشدد واقعات کے نتیجے میں دونوں ملک انتہائی ضبط سے کام لیں۔ دونوں ممالک کو اپنے اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہئے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے حال ہی میں لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب پاکستانی اور بھارت شہریوں کی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...