ماڈل عبیرہ قتل کیس، ملزمہ عظمیٰ کو سزائے موت 5 لاکھ جرمانہ، شک پر دو افراد بری

لا ہور (اپنے نامہ نگار سے )سیشن عدالت نے ماڈل عبیرہ کے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمہ عظمیٰ رائو عرف طوبیٰ کو سزائے موت اور5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی جبکہ مقدمہ میں شریک ملزموں فاروق الرحمن اور حکیم ذیشان حیدر کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج عائشہ رشید نے 12 مارچ کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا ہے۔ ماڈل عبیرہ کو 2015ء میں زہر دیکر قتل کیا گیا تھا اور اسکی نعش کے ٹکڑے صندق میں بند کرکے نواں کوٹ کے علاقہ میں واقع سکائی وے بس سٹینڈ پر پھینک دئیے گئے تھے۔ فاضل جج نے فریقین کے وکلاء کے حتمی دلائل سننے کے بعد اس مقدمہ کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...