دباؤ قبول نہ کرنے پرچیئرمین سی ڈی اے نے لیگل ایڈوائزر تبدیل کروا دیا

اسلام آباد ( وقائع نگار) چیئرمین سی ڈی اے نے سنیئر بیورو کریٹس کے پلاٹس بچانے کے لیے دباؤ نہ ماننے پر عدالت عالیہ میں کیس کی پیروی کرنے والے لیگل ایڈوائزر تبدیل کروا دیا ہے ،لیگل ایڈوائزر کاشف ملک ایڈووکیٹ عدالت عالیہ میں ہاؤسنگ فاونڈیشن کے سیکٹر ایف چودہ ، پندرہ کے حوالے سے کیس کی پیر و ی کررہے تھے ذرائع کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے عثمان اختر باجوہ نے سنیئر بیورو کریٹس کو فیور کرنے کے لیے عدالت عالیہ میں سیکٹر ایف چودہ ، پندرہ کے مقدمے میں پیش ہونے والے لیگل ایڈوائزر کو تبدیل کرکے ان کی جگہ ایڈووکیٹ جواد نذیر کو کیس کی پیروی دے دی ہے اس زریعے کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے کی خواہش تھی کہ لیگل ایڈوائزر مذکورہ کیس میں نرم موقف اپنائیں تاکہ سنیئر بیوروکریٹس کے پلاٹں کی الاٹمنٹ کا معاملہ ان کی منشاء کے مطابق حل ہوسکے تاہم مذکورہ کونسل نے ایسا کرنے سے معذرت کرلی تھی جس پر چیئرمین نے کیس کی پیروی کسی اور لیگل ایڈوائزرکے سپردی کردی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن