تحریک انصاف حقیقی معنوں میں جمہوری جماعت ہے،جویریہ آہیر

Mar 14, 2018

اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور امیدوار برائے این اے 94 جویریہ آہیر نے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ صادق سنجرانی کو چئیرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے ملکی سیاست کی تاریخ بدل دی ہے ، تحریک انصاف حقیقی معنوں میں جمہوری جماعت ہے جو آئین اور قانون کی بالا دستی پر یقین رکھتی ہے ہم امید کرتے ہیں چئیرمین سینیٹ ملکی مفاد کی خاطر بہتر قانون سازی عمل میں لائیں گے چھوٹے صوبے سے چئیرمین سینیٹ منتخب کرنے کے لئے تحریک انصاف نے اہم کردار ادا کیا ہے تاکہ چھوٹے صوبوں کے احساس محری کم کیا جا سکے اور آئندہ بھی محروم طبقے کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ، آئندہ انتخابات میں ہم پنجاب سمیت ملک بھر سے کلین سویپ کریں گے۔ انھوں نے کہا ہم نے پیپلز پارٹی سے کوئی اتحاد نہیں کیا ہے اور نہ ہی کبھی کریں گے ۔

مزیدخبریں