اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہاہے کہ عالمی سرغنہ دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی عظیم قربانیوں اوراربوں کھربوں کے نقصانات برداشت کرنے کے باوجودمیں نہ مانوںکی ضدپرقائم رہتے ہوئے مطالبات میں اضافہ کرتارہتاہے جسکامقصدپاکستان کوغیرمستحکم کرناہے اسے ایٹمی پاکستان ،سی پیک کی بدہضمی ہے جسے دورکرنے کیلئے تمام محب دین ووطن قوتیں اتحادویکجہتی کامظاہرہ کرکے عساکرپاکستان کی پشت پرایستادہ ہوکردنیاکوبتادیں کہ ہمیں پاکستان عزیرترین ہے ،خانوادہ اہلبیت ؑ سے محبت ومودت کواجررسالتؐ قراردینے کامقصدپیغام توحیدورسالت وولایت کومحفوظ رکھنااورمقصدبعثت نبویؐ کوپائیداری ودوام بخشناہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے منگل کوڈاکٹرایس ایم رضوی کی سرکردگی میں ٹی این ایف جے کی عالمی عشرہ اجررسالت کمیٹی کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
امریکی مطالبات میں اضافے کامقصدپاکستان کوغیرمستحکم کرناہے ،حامد موسوی
Mar 14, 2018