فیملی عدالت میں دائر تکذیب نکاح کیس میں سیمل راجہ نے بیان قلمبند کرادیا

لاہور (اپنے نامہ نگار سے ) سابق صوبائی وزیر قانون بشارت راجہ کی جانب سے فیملی عدالت میں دائر تکذیب نکاچ کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران سیمل راجہ نے اپنا بیان قلمبند کروادیا۔ سیمل راجہ نے موقف اختیار کیا کہ ان کی بشارت راجہ سے تین سال سے زائد عرصہ قبل ہونے والی شادی دونوں خاندانوں کی رضامندی اور سنی عقیدے کے مطابق ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ نکاح سے قبل بشارت راجہ کی جانب سے انکو اور ان کے فیملی ممبران کو یقین دہانی کروائی گئی کہ وہ پری گل آغا کو طلاق ثلاثہ دے چکے ہیں بوقت نکاح شوہر کی جانب سے طلاق موثر ہونے کا سرٹیفکیٹ مہیا نہ کئے جانے کے باعث نکاح نامہ رجسٹر نہ ہو سکا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...