ساہیوال(نمائندہ نوائے وقت)سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال ملک شبیر حسین اعوان نے پولیس انسپکٹر فدا حسین کو شہید اور دو افسروں کو زخمی کرنے والے ملزم فہیم اکرم جھکڑ کو 80سال قید سخت اور 27لاکھ رو پے جر مانہ کی سزا سنائی ۔استغاثہ کے مطابق 5مارچ 2017کی رات کو سی ٹی ڈی نے ایک کاروائی کے دوران دریا ئے راوی کے کنارے گائوں بڈھ پیر میں دہشت گر دوں کو گرفتار کر نے کے لئے چھاپہ مارا تو اس کارروائی میں ڈسٹر کٹ سی ٹی ڈی کے آفیسر انسپکٹر فدا حسین شہید ہو گئے ریجنل سی ٹی ڈی آفیسر ساہیوال اقبال جوئیہ،ڈی ایس پی اور کارپورل آفیسر محمد رمضان دہشت گر دوں کی گولیوں سے شدید زخمی ہو گئے جبکہ دہشت گر دوں سے تھانہ ہڑپہ کے علاقہ میں دو دہشت گر د عثمان اور شان عرف شانی کالعدم تنظیم کے عہدیدار مارے گئے اور انکا ساتھی فہیم اکرم جھکڑ فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا تھا جس پر سی ٹی دی نے مقدمہ 21آئی انسداد دہشت گر دی ایکٹ 7انسداد دہشت گر دی ایکٹ ،324,337۔ایف 3۔H337ت پ اور11(W)گیارہ انسداد دہشت گر دی ایکٹ درج کر لیا تھا۔تین ماہ بعد سی ٹی ڈی نے ملزم فہیم اکرم جھکڑ کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا ۔ملزم کو 21اور 7انسداد دہشت گر دی ایکٹ میں 50سال قید سخت ،بیس لاکھ روپے جر مانہ ۔324ت پ میں بیس سال قید سخت ،4لاکھ روپے جر مانہ ،337ایف میں چھ سال قید سخت اور دو لاکھ روپے جر مانہ اور گیارہ انسداد دہشت گر دی ایکٹ میں چار لاکھ قید سخت اور ایک لاکھ روپے کی سز ا کا حکم سنایا ۔عدالت نے مجرم کی سزا پر عمل در آمد ایک سزا کے ختم ہو نے کے بعد دوسری سزا پر عمل در آمد ہو گا اور 80سال قید سخت ہو گی سزا بھگتنا ہو گی اور 27لاکھ روپے جر مانہ بھی ادا کر نا ہوگا۔