دریا خان: سینٹ الیکشن مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور شہریوں میں شرطیں، کارکن بکرا ہار گیا

دریاخان(نامہ نگار)سینیٹ الیکشن پر مسلم لیگی کارکنان اور عام شہریوں میں شرطیں وجواء ایک کارکن بکرا ہار گیا دوسرا معافی مانگ کر جوتے کھانے سے بچ گیاتفصیلات کے مطابق دریاخان شہر میں سرگرم مسلم لیگی کارکنان اور عام شہریوں کے مابین سینٹ کے الیکشن ہزاروں روپے کا جواء و شرطیں لگائی گئیں جبکہ ایک مسلم لیگی کارکن نے بکرا دوسرے نے جوتے مارنے کی شرط بھی لگا رکھی تھی سینٹ کے چیئرمین ،وائس چیئرمین کے الیکشن میں عام جواری بھی کسی سے پیچھے نہ رہے الیکشن کا نتیجہ آنے کے دوران وقفہ وقفہ سے جواء گل بھی کھیلا گیامسلم لیگی امیدوارراجہ ظفرالحق کے ہارنے پر مسلم لیگی کارکنوں کو ہزاروں روپے ادا کرنا پڑے جبکہ ایک مذہبی جماعت کے کارکن اور مسلم لیگی کارکن نے ہارنے کی صورت میں پانچ جوتے کھانے کی شرط بھی لگا رکھی تھی الیکشن نتائج کے بعد مسلم لیگی کارکن نے چند دوستوں کے ہمراہ جاکر معافی مانگ لی اور پانچ کلو کڑاہی گوشت کے عوض جوتے کھانے سے بچ گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...