کوئٹہ(بیورو رپورٹ) بلوچستان ہائیکورٹ نے کرپشن کیس میں گرفتار سابق وزیر خوراک و رکن اسمبلی اظہار کھوسہ کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔ جسٹس جمال دوخیل اور جسٹس کامران ملاخیل نے رکن صوبائی اسمبلی میر اظہار حسین کھوسہ کی درخواست ضمانت پر محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے میر اظہار حسین کی ضمانت بعد از گرفتاری پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔ واضح رہے رکن بلوچستان اسمبلی اظہار کھوسہ کو نیب نے 28 کروڑ روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔