شیخوپورہ، گوجرانوالہ، جھنگ، منڈی شاہ جیونہ، ساہیوال، اوکاڑہ، دریا خان (نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے وقت) 12 سالہ لڑکا زیادتی کے بعد قتل، بروقت اطلاع کے باوجود پولیس لیت و لعل کا مظاہرہ کرتی رہی، اوکاڑہ اور ساہیوال میں لڑکی اور کمسن لڑکا بھی نشانہ بنے۔ 12سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل‘ واقعہ پولیس کی سست روی کے باعث ہوا، اہلخانہ کا پولیس کیخلاف احتجاج۔ نواحی علاقہ دادووانہ کے ناصر عباس نے تھانہ مسن کے علاقہ چک رسول پور کے زمیندار سید طاہر عباس شاہ سے رقبہ ٹھیکے پر لے رکھا ہے ناصر عباس اپنے بارہ سالہ بیٹے محسن عباس کو وہیں اظہر‘ مظہر کے پاس چھوڑ کر اپنے گھر واقع دادووانہ گیا، واپس آیا تو بچہ غائب تھا اظہر اور مظہر سے پوچھنے پر انہوں نے انکار کردیا، تھانہ مسن کو درخواست دی گئی جن لوگوں پر شک کیا گیا تھا ان کا بھی پولیس کو بتایا، پولیس نے روایتی سست روی کا مظاہرہ کرتے صرف کاغذی کارروائی تک محدود رہے گزشتہ روز اظہر اور مظہر کے گھر کے قریب گندم میں بچے کی نعش برآمد ہوئی اطلاع ملنے پر ایس پی انوسٹی گیشن جھنگ خرم شہزاد، ڈی ایس پی صدر سرکل سیف اللہ بھٹی، ایس ایچ او مسن میاں محمد اسلم اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، دو مشکوک افراد کے خلاف تھانے میں درخواست دی گئی تھی جو موقع سے فرار ہوگئے لواحقین نے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کرتے اعلیٰ حکام سے فوری انصاف کی اپیل کی ہے۔ علاوہ ازیں شیخوپورہ میں تھانہ نارنگ منڈی کے علاقہ میں 12 سالہ احسن کو اوباش بوٹا نے ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ اوکاڑہ میں ساجدہ بی بی کو ملزم ساجد نے زیادتی کا شکار کیا۔ ساہیوال میں سلیم کے پانچ سالہ بیٹے کو ملزم مدثر نے ہوس کا نشانہ بنایا۔ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ دریا خان میں ملزم رستم نے یوسف کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ دریں اثنا گوجرانوالہ میں زیادتی کا نشانہ بننے والی علی پور چٹھہ کی بچی (گ) کے ورثا نے سی پی او آفس کے باہر ملزموں کی عدم گرفتاری پر احتجاجی کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے ۔
منڈی شاہ جیونہ: 12 سالہ لڑکا زیادتی کے بعد قتل، بروقت کارروائی نہ کرنے پر اہل علاقہ کا پولیس کیخلاف احتجاج
Mar 14, 2018