راؤ انوار اور دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف ایک اور مقدمہ در ج

کراچی (وقائع نگار) سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اور دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف ایس ایس پی عابد قائم خانی کی مدعیت میں شاہ لطیف تھانے میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔مقدمے کی نقول عدالت میں جمع کرادی گئی ۔ملزمان پر مقدمہ نقیب اللہ سمیت چار افراد کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرنے پر کیا گیا۔مقدمے میں سابق ایس ایس پی راو انوار،ایس ایچ او امان اللہ مروت،ڈی ایس پی قمر احمد ،ایس ایچ او شعیب شیخ عرف شعیب شوٹر،فدا حسین سمیت 12 ملزمان نامزد ہیں ۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے نقیب اللہ ودیگر پر اسلحہ ایکٹ،دھماکہ خیز مواد کے جھوٹے مقدمات درج کیے۔مقتولین سے برآمد ہونے والا اسلحہ ملزمان کا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...