سپریم کورٹ نے گرینڈ ہوٹل کی تعمیر سے متعلق درخواست پر رجسٹرار کا اعتراض ختم کردیا

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے گرینڈ حیات ہوٹل کی تعمیر سے متعلق درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دیئے۔ عدالت نے سپریم کورٹ آفس کو درخواست کو باقاعدہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایاگیا کہ گرینڈ حیات کے لیے زمین کی الاٹمنٹ کا سکینڈل ہے، معاملہ عوامی نوعیت کا ہے، سی ڈی اے نے 99 سالہ لیز پرزمین دی، ہوٹل کی زمین پرگرینڈ حیات نے اپارٹمنٹس بنالئے، عمران خان نے بھی گرینڈ حیات میں فلیٹ خرید رکھا ہے، سی ڈی اے نے متعدد خلاف ورزیوں پر لیز منسوخ کردی۔ کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن