کینیڈین نژاد بھارتی فلمساز جسبیر سنگھ بھوپاری فلم کی عکسبندی پاکستان میں کریں گے

Mar 14, 2018

لاہور (کلچرل رپورٹر) کینیڈین نژاد بھارتی فلمساز جسبیر سنگھ بھوپاری نے فلم بنائینگے۔ انہوں نے کہا فلم کی عکسبندی یورپ ، کینیڈا سمیت پاکستان میں کی جائیگی جس میں ہولی وڈ، بولی وڈ کے علاوہ پاکستانی فنکار بھی شامل ہونگے۔ایک سوال کے جواب میں جسبیر سنگھ بھوپاری نے کہا کہ پاکستانی ٹیلنٹ کی صلاحیتوں کا ہمیشہ معترف رہا ہوں۔ میری کافی عرصہ سے خواہش تھی کہ پاکستانی فنکاروں کیساتھ کوئی پراجیکٹ کروں۔ اسی سلسلے میں ماہ اپریل کے دوسرے ہفتے پاکستان آرہا ہوں جہاں قیام کے دوران کاسٹنگ کے علاوہ لوکیشنز فائنل کرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ میری دوسری فلم ہے اس سے قبل ’’بلڈ سٹریٹ‘‘ کے نام سے فلم بنائی ہے جسے بھارت سمیت یورپ میں بے حد سراہا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ نئی فلم نوجوان نسل کے خیالات اور جذبات کی عکاس ہوگی ۔انہوں نے بتایا کہ فلم کے گانے پاکستانی اور بھارتی گلوکاروں کی آواز میں ریکارڈ کئے جائینگے۔

مزیدخبریں