لندن (نوائے وقت رپورٹ) معروف روسی بزنس مین برطانیہ میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق نکولائی گلوشکوف روسی صدر پیوٹن کے مخالف بورس یریزوسکی کے قریبی ساتھی تھے۔ نکولائی کے وکیل کی جانب سے موت کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ نکولائی پر روس میں دوبار فراڈ کا مقدمہ ہو چکا ہے۔