جاپانی وزارت خزانہ نے 14 دستاویزات میں جعلسازی کا اعتراف کر لیا

ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کی وزارت خزانہ نے تسلیم کیا ہے کہ زمین کے ایک متنازعہ سودے میں 14 اندرونی دستاویزات میں رد و بدل کیا گیا تھا۔ جاپان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق پارلیمان میں پیش کی جانے والے رپورٹ میں قرار کیا گیا ہے کہ زمین کے ایک متنازعہ سودے میں 14 اندرونی دستاویزات میں رد وبدل کیا گیا تھا ۔جس کے تحت اوساکا میں ایک اراضی، نجی سکول چلانے والے ادارے موری تومو گاکْواین کو 2016ء میں مارکیٹ ویلیو کے مقابلے میں انتہائی سستے داموں فروخت کی گئی تھی۔اس سودے نے پسندیدہ فرد کو نوازنے کے الزامات کو جنم دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...