لاہور ( سپیشل رپور ٹر )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل زاہدا اختر زمان نے چیف انجینئر ٹیپا مظہر حسین خان کو اپنے موجودہ فرائض کے ساتھ ساتھ تا حکم ثانی چیف انجینئر ایل ڈی اے (اربن ڈویلپمنٹ ونگ ) کی ذمہ داریاں بھی انجام دینے کی ہدایت کی ہے۔ لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین پیکج ون کے پراجیکٹ ڈائریکٹر حماد الحسن کو اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے علاوہ پراجیکٹ ڈائریکٹر پیکج تھری اور پراجیکٹ ڈائریکٹر پیکج فور اقرار حسین کو پراجیکٹ ڈائریکٹر پیکج ٹو کے فرائض بھی انجام دینے کی ہدایت کی ہے۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈکوارٹرز ) سمیعہ سلیم نے ریکارڈ سفٹنگ سیل میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمر عباس کو ڈائریکٹوریٹ آف سی اینڈ آئی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا اضافی چارج دے دیا ہے۔
چیف انجینئر ٹیپا کو چیف انجینئر ایل ڈی اے کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
Mar 14, 2018