نجی شعبے سے 35 ر کنی وفد سارک بزنس لیڈر کنکلیو میں شرکت کریگا: افتخار علی ملک

Mar 14, 2018

لاہور (کامرس رپورٹر) نجی شعبے کے بزنس لیڈرز پر مشتمل 35 رکنی اعلی سطحی وفد نیپال میں منعقد ہونے والی چھٹی تین روزہ سارک بزنس لیڈر کنکلیو میں شرکت کے لئے روانہ ہوگیا۔ کنکلیو کا مقصد زراعت، صنعت اور توانائی میں سرمایہ کاری کے مواقع کی تلاش اور مختلف شعبہ جات میں ممبر ممالک کے درمیان تجارت کا فروغ ہے۔ کھٹمنڈو روانگی سے قبل ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے سارک چیمبر کے نائب صدر اور وفد کے سربراہ افتخار علی ملک نے کہا کہ بزنس لیڈرز کے اس اجلاس میں جنوبی ایشیائی ممالک کے علاقائی معاملات پر شرکاء کو بریفنگ کے علاوہ تیز رفتار معاشی خوشحالی کے راستے میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے پر بھی غور کیا جائے گا۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ تین روزہ ایونٹ کا افتتاح نیپالی وزیر اعظم کے پی شرما اولی کرینگے۔ جبکہ جنوبی ایشیائی اقتصادی اور سیاسی امور کے ماہرین، اہم کاروباری رہنما، سیاستدان، رائے ساز، سارک ممالک کے نجی شعبوں کے اعلی عہدیدار، ممتاز دانشور سارک ممالک کے مابین بزنس اور تجارت میں اضافے کی راہ مں حائل مسائل اور مشکلات اور ان کے حل پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے۔

مزیدخبریں