لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) کے عہدیداران اور سابقہ چیئرمین و صدور نے پیاف کی مجلس عاملہ کے رکن، پاسپیڈا( پنجاب سرکل) کے چیئرمین اور لاہور چیمبر کے سا بق ایگزیکٹو کمیٹی ممبر اسد نور پگانوالہ کی ناگہانی وفات پرگہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ اسدنورنے پوری زندگی تاجر برادری کے لئے وقف کر رکھی تھی ۔ اسد نور ایک فعال لیڈر تھے اور اپنی مارکیٹ بادامی باغ میں تاجروں کے لئے ایکٹو کردا ادا کر رہے تھے۔