اویس لغاری کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت

Mar 14, 2018

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر پاور ڈویژن نے بجلی کی تقسیم کار کمنپیوںاور سربراہان کی کارکردگی جانچنے کی ہدایات کردی۔ اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہوں کی کارکردگی بجلی نقصانات کی بنیاد پر جانچی جائے۔ پاور ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر اویس لغاری نے خراب بجلی میٹرز کو سات روز میں تبدیل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے ہدایات کی کہ بجلی کے خراب میٹروں کا بیک لاک 31 مارچ تک ختم کر لیا۔

مزیدخبریں