ود ہولڈنگ ٹیکسز نے بنکنگ نظام کا بیڑہ غرق کر دیا ہے: فیصل اقبال خواجہ

Mar 14, 2018

لاہور (پ ر) صوبائی دارالحکومت میں نجی لاء ایسوسی ایٹ فرم کے چیف ایگزیکٹو اور سینئر چارٹرڈ اکائونینٹ فیصل اقبال خواجہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے عام آدمی سے روٹی کا نوالہ چھیننے کیلئے 0.6 فیصد بنکنگ ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس لگایا ہے جس کے نتیجہ میں تاجر برادری سڑکوں پر آگئی تھی‘ لیکن حکومت نے عام آدمی کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے ایمنسٹی سکیم کا اعلان کیا۔ وہ بھی بری طرح فلاپ ہوئی ہے۔ جتنا پیسہ ایمنسٹی سکیم پر خرچ کیا گیا ہے‘ اتنا پیسہ آج تک حکومت ریونیو جمع کرنے میں ناکام رہی ہے۔ وڈ ہولڈنگ ٹیکس کا سارا اثر بنکوں پر براہ راست پڑا رہا جس کی وجہ بنکنگ نظام کا بیڑا غرق ہونے کیساتھ ساتھ لوگ بنکوں میں پیسے جمع کروانے اور نکلوانے سے گھبراتے ہیں۔

مزیدخبریں