لاہور(نیوزرپورٹر) چیئرمین اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان، کی زیر صدارت شعبہ جنرل سرجری اور سوسائٹی آف سرجنز آف پاکستان لاہور چیپٹر کے باہمی اشتراک سے شیخ زایدٹراما آپریٹو اینڈ ریسسیٹو مینجمنٹ " کے حوالے سے ایک روزہ کورس کا انعقاد کیا گیا۔، جس میںپروفیسر خالد مسعود گوندل ، سینئر نائب صدر کالج آف فزیشن اینڈ سرجنزپاکستان/وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پرپروفیسر زاہد نیاز، صدر سوسائٹی آٖف سرجنز، لاہور چیپٹر ڈاکٹر قمر اشفاق‘پروفیسر معیداقبال قریشی ،ڈاکٹر ہارون جاوید مجید، پروفیسر خالد جاوید خان، پروفیسر وارث فاروقہ سمیت ملک بھر سے آئے ہوئے معروف پروفیسر زنے شرکت کی۔ماہر پروفیسرز نے حاضرین ڈاکٹرز کوحادثاتی سرجری کے حوالے سے سیر حاصل معلوماتی خصوصی لیکچرز دئیے اوربعد ازاں انہیں مردہ اجسام پر عملی طور پر جدید سرجری کی تکنیکس سے بھی روشناس کروایا گیا ۔
شیخ زائد ٹراما آپریٹو اینڈ ریسسیٹو مینجمنٹ سے متعلق ایک روزہ کورس کا انعقاد
Mar 14, 2018