ممتاز بر طا نوی سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ 76 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔خاندان کے ترجمان نے اسٹیفن ہاکنگ کے انتقال کی تصدیق کردی۔اسٹیفن ہاکنگ کو آئنسٹائن کے بعد دوسرا بڑا سائنس دان قرار دیا جاتا تھا، ان کا زیادہ تر کام بلیک ہولز اور تھیوریٹیکل کاسمولوجی کے میدان میں ہے۔گزشتہ برس برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کی جانب سے اسٹیفن ہاکنگ کے 1966ئ میں کیے گئے پی ایچ ڈی کا مقالہ جاری کیا گیا جس نے چند ہی دن میں مطالعے کا ریکارڈ توڑ دیا۔اور چند روز کے دوران اسے 20 لاکھ سے زائد مرتبہ پڑھا گیا اور 5 لاکھ سے زائد لوگوں نے اسے ڈاو¿ن لوڈ کیا۔اسٹیفن ہاکنگ کی کتاب 'بریف ہسٹری آف ٹائم' ایک شہرہ آفاق کتاب ہے جسے ایک انقلابی حیثیت حاصل ہے۔جنوری 1942 میں پیدا ہونے والے اسٹیفن ہاکنگ نے 1959 میں آکسفورڈ یونیورسٹی کالج میں داخلہ لیا اور تین سال وہاں تعلیم حاصل کی جس کے بعد کیمبرج یونیورسٹی سے نیچرل سائنس میں بی اے کی ڈگری حاصل کی۔جس زمانے میں اسٹیفن ہاکنگ طبیعات میں گریجوئیشن کر رہے تھے اس وقت فزکس کے ماہرین زمین کے ارتقا سے متعلق مختلف خیالات پیش کر رہے تھے جب کہ بگ بینگ اور اسٹیڈی اسٹیٹ تھیوریز کو بہت مقبولیت ملی جس کے بعد 1966 میں اسٹیفن ہاکنگ نے بھی 1965 اس پر ایک مقالہ لکھا جسے بہت پذیرائی ملی۔1966 میں اسٹیفن کو ریسرچ فیلوشپ ملی اور انہوں نے اپلائیڈ میتھامیٹکس اور تھیوریٹکل فزکس میں پی ایچ ڈی کی.