کراچی :ریٹیلرز نے دودھ کی خریداری بند کردی، شہر میں دودھ کی قلت کا خدشہ

انتظامیہ اور دودھ فروشوں کے درمیان معاملات طے نہ ہونے پر ریٹیلرز نے دودھ کی خریداری بند کردی جس سے شہر میں دودھ کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔کراچی انتظامیہ اور دودھ فروشوں کے درمیان قیمتوں کے معاملے پر معاملات اب تک طے نہ ہوئے ہیں جس کے باعث دودھ فروش اپنی من مانی قیمتوں پر دودھ فروخت کررہے ہیں اور شہر کے کئی مقامات پر دودھ 100 روپے فی لیٹر فروخت کیا جارہا ہے۔آل کراچی ملک ریٹیلرز کا کہنا ہے کہ 95 روپے فی لیٹر دودھ خرید کر روپے کی سرکاری قیمت میں فروخت نہیں کرسکتے، انتظامیہ ریٹلرز کے خلاف کارروائیاں کررہی ہے۔سیکریٹری ملک ریٹیلرز نے کہا کہ انتظامیہ اور ہول سیلز کو 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا تھا، دودھ کے معاملے پر کمشنر کراچی کا اجلاس بھی بار بارمنسوخ ہورہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن