جوتے کے کلچر کو شروع کرنے والے عمران خان,جوتاکلب میں سب سے اوپر شیخ رشید کو دیکھ رہا ہوں:راناثناءاللہ

Mar 14, 2018 | 15:41

ویب ڈیسک

صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ جوتا بازی جوشروع ہوئی ہے اس شدت پسندی کو ایجاد کرنے والا عمران خان ہے ـ پچھلے چار سال سے وہ اپنے مخالفین کو ایسے ہی نشانہ بنا رہا ہے ـ پنکی پیر والی حرکت کے بعد اس پر لاکھوں لعنتیں بھیجی گئی ہیں ـ آئندہ آنے والے چند ماہ میں تمام سیاستدان جوتا کلب میں شامل ہو جائیں گے ـ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزپنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاـ رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ جب آپ اپنے مخالفین کے خلاف گھٹیا سیاست کریں گے ، مخالفین کے خلاف ماردو ، پکڑلو ، گھسیٹ دو کی سیاست کریں گے تو کارکن فطری طور پر ردعمل دیں گے ـ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ایسے حرکت کرنے والے کو نکالنے کی واضح پالیسی بنا رکھی ہے ـ جوتا کلب میں ٹاپ پر شیخ رشید جائے گا ـ سینکڑوںلوگ جوتے لیکر اس کے پیچھے پڑے ہیں ـ شام کو ٹاک شوزمیں باتیں کرنے والے بھی نشانہ بن سکتے ہیں ـ رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ عمران خان اپنی منفی سیاست پر قوم سے معافی مانگیں ـ دس سال پہلے دوسری پارٹی کے رہنماؤں کو عزت دی جاتی تھی ـ تمام لوگ چل نکلنے والی اس روش کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ورنہ حالات درست ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے ـ میرے حلقے کے لوگو ںنے عمران کے بیان پر اسے جوتا مارنے کا کہا ہے ، میں کسی کونہیں کہتا کہ وہ ایسا عمل کرےـ محمد رمضان مسلم لیگ ن کا سپورٹر ضرور ہے مگر اسے میںنے یا میرے بیٹے نے نہیں بھیجاـ اس نے کہا کہ میاں صاحب کے واقعہ کے بعد جوتا مارنے گیا مگر دو تھپڑ ہی مار سکاـاس نے کہا کہ لکی شاہ اور راجہ ضرار کے تشدد کے بعد رانا ثناء اللہ اور اس کے بیٹے کا نام لیاـ اپنے کارکنوں کو اگر ایسی تربیت دیں گے تو معاملہ بگڑے گاـ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو دیت دینے کی بات گنڈا پور کے گھر میں ہوئیـ آئی جی کی موجودگی میں دوملاقاتیں ہوئیںـ رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات میں انجینئرنگ نہیں ہو سکتیـ سو کی انجینئرنگ ہو سکتی ہے لاکھوں کی نہیں ہو سکتیـ اگر کوشش کی گئی تو وہ الٹی پڑ سکتی ہےـ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اسٹیبلشمنٹ کی لونڈی اور عمران خان اس کا چہرہ ہیں ـ سب پر بھاری زرداری پر وہ نامعلوم پارٹی بھاری ہو گئی ہے ـ عمران خان پر بھی وہ پارٹی زیادہ حاوی ہو گئی ہے اب نامعلوم یا فرشتہ پارٹی کا ایک پاؤں زرداری اور دوسرا عمران خان کے کندھے پر ہے ـ عمران خان اور زرداری کی شکل میں اسٹیبلشمنٹ کا ٹولہ 2018ء میں عوامی نفرت کا شکار بنے گاـ میاں نوازشریف پر جوتا پھینکنے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک یا رسول اللہ والوں نے اس معاملے کی تردید کی ہے جو پکڑے بھی گئے ہیں ان کے پیچھے کوئی ثبوت نہیں ملاـ اس امر کی مذمت کرتے ہوئے کہہ رہا ہوں کہ ایسا کرنے والوں کے رہنماؤں کی باری بھی آئے گیـخادم حسین رضوی پر جنہیں گالیاں دی جا رہی ہیں وہ نوٹس نہیں لے رہے تو میں کیوں لوںـ انہوںنے کہا کہ کسی بھی سپورٹس ایونٹ کی سیکورٹی کا خرچہ حکومت کرتی ہے اسی مناسبت سے پنجاب حکومت سیکورٹی کے اخراجات اٹھا رہی ہے ـ

مزیدخبریں