بارسلونا کے سابق کپتان کارلس پائیول 16مارچ کو کراچی پہنچیں گے

Mar 14, 2019

بارسلونا(سپورٹس ڈیسک) اسپین کی قومی فٹبال ٹیم اور مشہور کلب ایف سی بارسلونا کے لیجنڈری فٹبالر کارلوس پیول نے پاکستان کے دورے کا اعلان کردیا، وہ کراچی کا دورہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق لیجنڈری فٹبالر فٹبال کے فروغ کے لیے 16مارچ کو اسپین سے کراچی پہنچیں گے اور ورلڈ سوکرز اسٹار 2019 میچز کی تشہیر کے ساتھ ٹکٹوں کی فروخت کا افتتاح کریں گے۔کارلوس نے دورہ پاکستان کے حوالے سے اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں آپ سب کو دیکھنے کے لیے پرعزم اور پاکستانی مداحوں سے ملاقات کے لیے پرجوش ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ سوکرز اسٹار فٹبال کا انعقاد جشن منانے کا شاندار موقع فراہم کررہا ہے، پاکستان میں فٹبال دوسرا ابھرتا ہوا کھیل ہے۔

مزیدخبریں