بنوں: گھر میں گیس لیکیج سے دھماکہ‘ 3 افراد جاں بحق‘ رکن صوبائی اسمبلی کے حجرے میں بارودی مواد پھٹے سے 3 زخمی

بنوں(صباح نیوز)بنوں کے تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں گھرمیں گیس لیکج سے دھماکے کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بنوں کے علاقے ہیبک ملیک کے تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں گھر میں گیس لیکج دھماکہ ہواجس سے3افراد جھلس کر دم توڑ گئے۔جاں بحق ہونے والوں میں خاتون اور ان کی 2نواسیاں شامل ہیں۔اہل علاقہ کے مطابق گیس لوڈ شیڈنگ کے بعداچانک گیس آنے سے کمرے میں گیس بھر گئی،جس سے دھماکا ہوا۔ نرمی خیل بکا خیل میں رکن صوبائی اسمبلی ملک شاہ محمد خان کے حجرے میں دھماکے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے بنوں کے علاقے نرمی خیل بکا خیل میں رکن صوبائی اسمبلی ملک شاہ محمد خان کے حجرے میں بارودی مواد پھٹے سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ضلع کونسل میں اپوزیشن لیڈر ملک گل باز خان کے بیٹے سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی رضاکار جائے وقوعہ پرپہنچ گئے زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے شواہداکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن