فواد چودھری دوسروں کی فکر چھوڑیں، اپنے اختیارات کی حفاظت کریں، مریم اورنگزیب

Mar 14, 2019

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی نواز شریف صاحب جیل میں ملاقات کے بعد پوری حکومت بالخصوص عمران نیازی بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کے ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق وزیر اطلاعات نے کہاکہ فواد چوہدری اپنی نوکری بچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہاکہ چار سالہ پولیٹیکل کریئر میں چار جماعتیں بدلنے والا دوسروں پر تنقید ہی کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ فواد چوہدری اپنے اختیارات کی حفاظت کریں دوسروں کی فکر چھوڑ دیں۔

مزیدخبریں