لاپتہ افراد کیس‘ جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) لاپتہ افراد کے کیس کی سماعت جلد کئے جانے کے لئے سپریم کورٹ میںدرخواست دائر کر دی گئی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ لاپتہ افراد کیس کی آخری سماعت 18اکتوبر 2018 کو ہوئی تھی، لاپتہ افراد کامعاملہ حساس ہے،کیونکہ لاپتہ افراد کے ورثاء سخت تکلیف اور اذیت کا شکار ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے ا کیس 25 مارچ تک سماعت کیلئے مقرر کیا جائے، ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی چئیر پرسن آمنہ جنجوعہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کے ہمراہ لاپتہ افراد کی فہرست بھی منسلک کی گئی ہے فہرست کے مطابق سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد کے زیر التوا مقدمات کی تعداد 37 ہے۔

ای پیپر دی نیشن