کیوبن سفیر کا نمل کا دورہ،مہمان کاطلباء وطالبات کو ہسپانوی زبان میں لیکچر

اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان میں تعینات کیوبا کے سفیر گیبرائیل تلے کاپوتا نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) کا دورہ کیا اور ہسپانوی زبان کے طلباء و طالبات کو کیوبن تاریخ اور ثقافت پر تفصیلی لیکچر دیا، اس موقع پرریکٹر نمل میجر جنرل(ر) ضیا الدین نجم،ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈئیر محمد ابراہیم، کیوبن سفارتخانے کی خاتون اول مسز کاپوتا،رجسٹرار،ڈائریکٹرز،صدر شعبہ ڈاکٹر عاصمہ نوید اور ہسپانوی زبان کے فیکلٹی ممبران اور طالب علموں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، معزز مہمان نے کیوبن ثقافت اور تاریخ پر طلباء کو معلوماتی لیکچر دیا اور سوال جوابات میں بھی تفصیل بیان کی، طلباء نے ہسپانوی زبان میں گیت بھی گا یا جسے معزز مہمان نے خوب پسند کیا۔ ریکٹر نمل میجر جنرل ضیا الدین نجم نے نمل کی زبانوں کے اعتبار سے اہمیت اور قدرتی آفات میں کیوبا کی پاکستان کے امداد کے بارے میں بھی شرکاء کو آگاہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...