آغا سراج درانی کے اہل خانہ اچانک امریکہ روانہ

کراچی (این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے طلب کیے جانے کے باوجود اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے اہل خانہ اچانک امریکا چلے گئے، کراچی ایئر پورٹ پر صوبائی وزراء نے انہیں رخصت کیا۔ قومی احتساب بیورو نے آغا سراج درانی کی فیملی کو تفتیش کے لئے طلب کر رکھا تھا۔ ذرائع نے بتایاکہ آغا سراج درانی کا خاندان نجی ائیر لائن کے ذریعے کراچی سے امریکا روانہ ہوا، کراچی ایئرپورٹ پر روانگی کے وقت صوبائی وزیر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ امریکا پہنچنے پر پیپلز پارٹی کے ایک سابق وفاقی وزیر نے ان کا استقبال کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...